پاکستانتازہ ترین

9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوئی: فردوس عاشق اعوان

استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوئی اور نئی جماعت استحکامِ پاکستان پارٹی نے جنم لیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ جب تک سیاسی حریفوں کو ہدف بنا رہے تھے میں چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑی تھی، مگر جب انہوں نے توپوں کا رخ افواجِ پاکستان کی طرف کیا تو مجھے خاموش ہو کر سائیڈ پر بیٹھنا پڑا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں پونے 2 سال سیاست سے دور رہی، جس بیانیے کے ساتھ پارٹی اور چیئرمین چل رہے تھے اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام اور ایک دوسرے سے نفرت ہے، 9 مئی کے واقعات میں شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔سابق پی ٹی آئی رہنماکا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد ایسا بیانیہ پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی کہ یہ وہ وقت تھا جب پی ٹی آئی کی سیاسی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کی اوّلین ترجیح پاکستان کا استحکام ہے، سیاست میں ہٹ دھرمی اور انا والا مؤقف لے کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاست میں کچھ دو اور کچھ لو کے تحت، حالات اور صورتِ حال کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں، ابھی ہم پارٹی اسٹرکچر بنانے میں مصروف ہیں، ممبر سازی اگلا مرحلہ ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری کھلی دعوت ہے کہ پی ٹی آئی کے متاثرین کے لیے دروازے کھلے ہیں، آئی پی پی ثابت کرے گی کہ ہم ریاست اور سیاست دونوں کے ساتھ چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex