پاکستانتازہ ترین

8 فروری کو انشا اللہ شیر کو ووٹ دینگے جس کے بعد نواز شریف ملک کو مہنگائی سے نکالیں گے ۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہے، انہیں کارکردگی کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے ،وہ تہذیب میں رہ کر گفتگو کریں، عوام کو سستی روٹی اور سستی اشیا ءچاہیں ، وہ اس پر بات کریں۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نئے نئے پنجاب آئے ہیں۔
انہوں نے پنجاب میں ن لیگ کے پروجیکٹ نہیں دیکھے۔ بلاول بھٹو کونسا ایسا منصوبہ لا رہے ہیں جو انہوں نے سندھ میں لگایا ہو اور وہ پنجاب میں نہیں ۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ن لیگ8فروری کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور حکومت بنانے کے بعد ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کر ے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،ن لیگ کے دور میں مہنگائی نہیں تھی،ن لیگ کے جلسے سب نے دیکھے جو کامیاب ہوئے،معاشی کارکردگی میں مسلم لیگ ن کا کردار سب سے بہتر رہا، عوام کو مفت علاج و تعلیم اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام 8 فروری کو انشا اللہ شیر کو ووٹ دینگے جس کے بعد نواز شریف ملک کو مہنگائی سے نکالیں گے ۔مریم اورنگزیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی سے بھی ہے اور نواز شریف ہی عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex