کچن

اجزا
آٹا 2 کپ
آم کا اچار (چوپ کیا ہوا) 1 کپ
نمک حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
نیم گرم پانی حسب ضرورت
بنانے کی ترکیب :
آٹا کو اچھی طرح چھان کر اس میں نمک مکس کرکے نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔ 20 منٹ کے لئےڈھک کر رکھ دیں۔توا گرم کرنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔آٹے کے پیڑے بنا کر بیل لیں۔بیلی ہوئی روٹی پر گھی لگا کر اس کے اوپر آم کا اچار ڈال کر پھیلائیں۔پراٹھے کو رول کریں۔بل دے کر دوبارہ پیڑہ بنائیں اور ایک بار پھر بیل لیں۔گرم توے پر پراٹھا ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔پلٹ دیں اور گھی ڈال کر سینکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: