پاکستانتازہ ترینسیاست

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیخلاف گوجرانوالا میں مقدمہ درج

گوجرانوالا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈ یا کے مطابق عمر سرفراز چیمہ اور تنویرصفدرچیمہ کے خلاف مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغوا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام ہےکہ ملزمان نےگندم کی فصل تباہ کی، زرعی زمین پرگئی تو تشدد کیا گیا اور اغوا کی کوشش کی گئی، وقوعہ عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایما پر ہوا۔
ملزمان اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: