پاکستانتازہ ترین

50 سال ہوگئے وکالت کرتے ہوئے ایسا تماشا کبھی نہیں دیکھا ،لطیف کھوسہ

سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کی گاڑی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کے معاملے پر سماعت ہو گی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالیہ جیل پہنچ گئے،بشریٰ بی بی اور وکیل عمیر نیازی اور بابراعوان بھی پہنچ گئے،نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

جیل انتظامیہ نے لطیف کھوسہ کی گاڑی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 50 سال ہوگئے وکالت کرتے ہوئے ایسا تماشا کبھی نہیں دیکھا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 12 بجے پیش ہونا ہے، میری طبیعت بھی خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کا ملازم نہیں اتنی دیر جیل کے باہر انتظار کروں، اس کیس کو الگ کر کے ان کی انا کی تسکین ہوگئی، حالانکہ کیس 13 دسمبر کو لگنا تھا۔

مجھے کوئی عدالت میں جانے ہی نہیں دے رہا، کس طرح پیش ہوں، رات کو 8 بجے مطلع کیا گیا صبح پیش ہوں، میری اہلیہ اسپتال میں داخل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex