جرم کہانی

4 بہن بھائیوں کیلئے کمانے والے بھائی کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی

کراچی میں 4 بہن بھائیوں کیلئے کمانے والے آن لائن رائیڈر کو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران گولی مار دی۔

کراچی میں بورڈ آفس کے قریب ارسلان نامی رائیڈر سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی جس کے دوران مزاحمت کرنے پر فائر مار دیئے۔ شدید زخمی رائیڈر کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔

ارسلان 5 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا، مقتول کو غیر شادی شدہ بتایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے