پاکستانتازہ ترینموسم

30 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 ستمبر سے 30 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔ ان علاقوں میں کشمیر ، گلگت بلتستان ، چترال ، دیر، سوات ، ایبٹ آباد میں آندھی سمیت بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ کے پی کے بالائی علاقوں ، کشمیر گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

جبکہ ان تاریخوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، پنجاب کے پی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چکوال مردان ، پشاور ، بنوں اور وزیرستان سمیت بالائی پنجاب میں بھی بارشوں کی نوید سنائی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے