تصاویرشوبز

’سوہنا تو‘ پر ڈانسوں کی بھر مار

شوبز شخصیات کی جانب سے گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے آئمہ بیگ اور طٰحہ ملک کے گانے ’سوہنا تو‘ پر شوبز شخصیات کی جانب سے ڈانس چیلنج کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

’سوہنا تو‘ کو گزشتہ ماہ 17 جنوری کو ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’پیپسی‘ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا، جس میں آئمہ بیگ کے ڈانس کو کافی سراہا گیا تھا۔

گانے کی ریلیز کے تین ہفتے بعد اب ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج پر شوبز شخصیات ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیر کر رہی ہیں

’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج کی شروعات تین دن قبل گلوکارہ و اداکارہ آئمہ بیگ نے کی اور لوگوں کو دعوت دی کہ وہ ان کے گائے گئے گانے پر ڈانس کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

آئمہ بیگ کی جانب سے ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج کا اعلان کرنے کے بعد متعدد اداکاراؤں اور اداکاروں نے چیلنج قبول کرتے ہوئے ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں اور ساتھ ہی اپنے قریبی ساتھیوں کو چیلنج بھی دیتے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: