پاکستانتازہ ترینخواتین

کرونا کے وار جاری،47 افراد زندگی سے محروم

پاکستان میں کورونا مزید 47 افراد زندگی سے محروم ہو گئے جس کے بعد ملک میں اب تک ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 648ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 54 ہزار 638کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 3ہزار 914نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 74 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 7 عشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار716مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: