پاکستانتازہ ترین

21 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا نوازشریف کتنے مقبول لیڈر ہیں۔ محمد زبیر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ نوازشریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ لاہور پہنچیں، 21 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا نوازشریف کتنے مقبول لیڈر ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم بنے، ہر دفعہ ان کی حکومت ختم کی گئی، انہیں تینوں بار نکالا گیا۔ نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، (ن) لیگی دور میں ملک میں سب سے کم مہنگائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف الیکشن مہم کی قیادت وطن واپس آ رہے ہیں۔ ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ تمام صوبوں سے نوازشریف کے استقبال کیلئے لوگ لاہور جائیں گے۔ نوازشریف کی خواہش ہے کہ سندھ کے کارکنان بھی زیادہ سے زیادہ لاہور آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d