
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس عام عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ یہاں سب اپنا سوچ رہے ہیں ، سیاست ہورہی ہے اور ایک سیاسی جماعت دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے اپنے ہی ملک میں جنگ کر رہی ہے وہاں کچھ فلاحی رہنما لوگوں کو فائدہ پہچانے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں یہ حال اس شہر کا کبھی نہیں ہوا جو آج ہے، اس وقت پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں رمضان میں سحری کیسے کرینگے تام اس صورتحال کی پیش نظر پاکستان میں پہلی بار بچت ایکسپو 31 مارچ سے لیکر 2 اپریل تک ایکسپو سینٹر میں ہونگی اور اس میں تما بڑے برانڈز شامل ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کی طرف سے بچت ایکسپو میں ایک اسٹالز لگائیں گے جہاں کم دام میں سبزیاں دستیاب ہونگی ۔کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ہمارا پہلا منصوبہ یہ تھا کے 9 سے 10 رمضان میں بچت بازار لگائیں جائیں جہاں واقعی عوام کو اصل ڈسکانٹ دیا جائے، کے لئے تمام ایسوسیشنز کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ کی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس قسم کے بیس رمضان بچت بازار لگائیں گے لیکنا س وقت کراچی کی آبادی بیس ملین ہے اور اتنے بچت بازار ناکافی ہونگے ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس پہلے رمضان سے کھول دیا جائے گا، جو آنا چاہتے ہے آسکتا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ مدارس کے بچے، فیملیز کے ساتھ تیس دن تک خود افطاری کرونگا، یہ صرف عام شہریوں کے لیے ہے جہاں ان کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی اور اس میں کوئی سرکاری فنڈ خرچ نہیں ہوگا۔