پاکستان

عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ

توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کے ہمراہ عمران خان قافلے کی صورت میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سیکیورٹی خدشات اٹھائے جانے کے بعد حکومت نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف-8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد منتقل کر دی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک مرتبہ کے لیے کیس کی سماعت کی جگہ منتقل کی گئی ہے۔

عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے رہنماؤں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 14 کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button