تازہ ترین
عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہورہائیکورٹ میں دائر

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ زمان پارک سے سے لاہور ہائیکورٹ تک حفاظتی انتظامات کئے جائیں، تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواستیں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔