علیزہ فاطمہ کا آن لائن کلاتھنگ اسٹور لا نے کا اعلان
ماڈل مانی فیسٹ آن لائن‘‘ کے نام سے وہ اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرائیں گی

کراچی (شو بز ڈیسک )اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ اور ماڈل علیزہ سلطان نے پہلی بار طلاق کے بعد کی زندگی اور مستقبل میں دوسری شادی کرنے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی ہے اور انہوں نے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ مستقبل میں کیا ارادے رکھتے ہیں۔علیزہ سلطان اور فیروز خان نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔طلاق کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔تاہم کیسز سے ہٹ کر اب پہلی بار علیزہ سلطان نے طلاق کے بعد کی زندگی، حالات اور مستقبل کی منصوبہ بندی اور ممکنہ شادی پر کھل کر بات کی ہے۔علیزہ فاطمہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ وہ مستقبل میں کیا کریں گی؟انہوں نے ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنا آن لائن کلاتھنگ اسٹور متعارف کرائیں گی، انہوں نے ’مانی فیسٹ آن لائن‘ کے نام سے وہ اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرائیں گی۔اسی طرح انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مشکل وقت میں ساتھ اور دعائیں دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ وہ ان کی دعائوں اور ساتھ کے بغیر آگے نہیں بڑھ پاتیں۔ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ انہوں نے بچوں کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کیسے کم کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ بچے دوڑا دوڑا کر وزن کم کروا دیتے ہیں۔