پاکستان
آفتاب احمد کھوکھر او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹر ل جنرل منتخب

سفیرپاکستان آفتاب احمد کھوکھر کو ایشیا گروپ نے اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی برائے 2024-2029 کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ وزرائے خارجہ کی کونسل اپنے جاری 49ویں اجلاس کے دوران کل ان کے انتخاب کی تصدیق کرے گی –
جدہ سے کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد ہوری اور دیگر ممبران سردار محمد اقبال یوسف ، نصر اقبال سردار خان ، عامرغنی میر ، راقم محمدعامل عثمانی ، جان گلزار کے علاوہ جموں کشمیر کمیٹی اوورسیز کے موجودہ اورسابق صدر بالترتیب سردار وقاص عنایت اور چودھری خورشید متیال نے آفتاب احمد کھوکھر کو ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی ہے.