پاکستان
آئی جی پنجاب نے فواد چوہدری کی بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

زمان پارک آپریشن روکنے سے متعلق سماعت کے دوران آئی جی پنجاب نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کی بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔
نج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائیش گاہ زمان پارک آپریشن روکنے سے متعلق سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ گرفتاری کے معاملے پر آئی جی پنجاب کے ساتھ بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں۔ آئی جی عثمان انور نے فوری انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں گرفتاری کے معاملے پر کسی کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔ یہ نہیں ہو گا ملزمان سے بات کریں کس کو گرفتار کرنا ہے کس کو نہیں، عدالت سے درخواست ہے کہ وارنٹ گرفتاری پر کوئی فیصلہ کر دے۔
جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیئے کہ 3 بجے فیصلہ کریں گے، فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دی۔