پاکستان

یہ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں اندر گھس کر دکھائیں،علیمہ خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری نہیں دیں گے، جب تک رانا ثناء کا دل نہیں بھرتا ہم ادھرہی کھڑے ہیں،

ججز کو بھی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے جج ہیں اور ہم آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔زمان پارک کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آزادی اور اسے دہشتگردوں سے بچانے کی جنگ ہے۔

یہ فوجی اور سپاہی ہمارے بچے ہیں، حکومت انہیں استعمال کر رہی ہے کہ جا کر عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کرو۔یہ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں، اندر گھس کردکھائیں،اگرعمران بھی باہر نکلنے کا کہیں تو ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button