ہمارے نوجوانوں میں حقیقی آزادی کی تڑپ موجود ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں حقیقی آزادی کی تڑپ موجود ہے، اللہ رب العزت سے دعا ہے قوم کو حقیقی آزادی سے آشنا کر دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کا کہنا ہے کہ جب قانون کی حکمرانی ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا وسیلہ بنتی ہے اور وہ خود کواحساسِ کمتری سےپاک کرلیتےہیں توعمومی انسانوں سےکہیں اوپر اٹھ جاتےہیں جسکی جھلک ہمیں جنابِ اقبال کے تصوّرِ شاہین میں ملتی ہے۔
حقیقی آزادی کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں موجود تڑپ ہی تو ہے جس کیلئے میں نے ہمیشہ رب العزت سے دعا کی کہ ایک روز میری قوم کو اس سے آشنا کردے! وہ قومیں جن کے نوجوان آزادی کو اپنی زندگیوں سےبالا شمار کرتےہیں، واقعتاً کارنامے سرانجام دیتی ہیں۔ pic.twitter.com/iqP3TH4K8G
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 16, 2023
انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں موجود تڑپ ہی تو ہے جس کیلئے میں نے ہمیشہ رب العزت سے دعا کی کہ ایک روز میری قوم کو اس سے آشنا کردے! وہ قومیں جن کے نوجوان آزادی کو اپنی زندگیوں سےبالا شمار کرتےہیں، واقعتاً کارنامے سرانجام دیتی ہیں۔