تازہ ترین

ملالہ یوسف کے انگریزی بولنے پر تنازع

نامعلوم ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کے انگریزی بولنے کے لہجے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کو انگریزی بولنے کی بہتر تربیت لینی چاہیے۔

اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ ’ہمارے ہیروز کا مزاق بناتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے، ملالہ کے چہرے پر گولی لگی جس سے ان کا آدھا حصہ مفلوج ہوگیا، تاہم انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد جاری رکھی اور پاکستان کے لیے نوبیل انعام حاصل کیا‘۔

نادیہ جمیل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اس نامعلوم پروفائل کو بلاک کردیا ہے جو انگریزی بولنے کے لہجے کے حوالے سے احساس کمتری کا شکار ہیں اور بہادر لڑکی سے حسد کا اظہار کررہی ہیں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button