پاکستانکاروبار

بجلی بھر مہنگی،عام کو کوئی سکھ سانس لینے دے،چئیرمین نیپرا

وفاقی حکومت نے بجلی پر سر چارج تین روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی درخواست کردی ، صارفین پر 335 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ عوام کو کوئی سکون کا سانس لینے دیں۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سرچارج میں اضافے کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ گردشی قرض تیزی سے بڑھ رہا ہے، یہ سرچارج لگا کر بھی گردشی قرض میں کمی نہیں آئے گی، جس پر ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ پاور ڈویژن حکام پر برس پڑے۔

حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ضرورت پوری نہیں ہوسکتی، سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا جائے۔

ممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور نےکہا کہ یہ معاملہ کہاں تک جائےگا،کل مزید سرچارج بڑھانےکے لیے درخواست لے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button