تازہ ترین

اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو حکمرانوں کو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام میں کہا ہے کہ ساراملک جام ہوچکا ہے،لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا الیکشن کا فیصلہ آخری ہے،ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، راناثنااللہ کو عمران خان چارپائی کے نیچے نظر آرہا ہے، اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیرلے، وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button