Uncategorized
مریم اورنگزیب نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں.
وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے وضاحت کی گئی ہےکہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے ایک گھڑی جس کی مالیت27 لاکھ 25 ہزار روپے تھی، اسے 19 مئی 2022 کو توشہ خانہ میں جمع کروائی تھی.