شوبز
شاہ رخ کی فلم’’جوان‘‘ میں سنجے دت بھی شامل
ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور یہ فلم 2 جون کو ریلیز ہوگی،میڈیا رپورٹ

ممبئی (شو بزڈیسک )بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں سنجے دت نے مختصر کردار ادا کرنے کی ہامی بھر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم انتظامیہ کو اس مختصر لیکن اہم کردار کے لیے اہم اداکار کی ضرورت تھی جس کے لیے سنجے دت سے رابطہ کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سنجے دت اور شاہ رخ خان کے سینز کی جلد ہی ممبئی میں شوٹنگ بھی شروع ہو جائے گی جس کے لیے بڑے اور شاندار سیٹس تیار کیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی سنجے دت شاہ رخ خان کی 2 فلموں میں مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور یہ فلم 2 جون کو ریلیز ہوگی۔