شوبز
سلمان خان نے ترکیہ میں ’ٹائیگر 3‘ کے بڑے حصے کی عکسبندی مکمل کرلی

ممبئی (شو بز ڈیسک )بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ترکیہ میں اپنی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے بڑے حصے کی عکسبندی مکمل کرلی ہے۔
ٹوئٹر پر حال ہی میں فلم سیٹ کی کچھ تصاویر جاری ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر پرستار خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
تصاویر سے لگتا ہے کہ سلمان خان ایکشن سین فلم بند کروا رہے تھے۔ایک تصویر میں سلّو بھیا کشتی میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری میں انہیں گاڑی میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔