
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کےکیس میں 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اےکے حوالےکر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سیشن جج کو رشوت دینےکےکیس کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے دو ججز کے سامنے سیشن جج نے رشوت لینےکا اعتراف کیا تھا۔ دیگر شریک ملزمان کے ساتھ ٹرائل کورٹ نے شعیب شیخ کو مجرم قرار دیا تھا۔
وکیل صفائی لطیف کھوسہ کو پراسیکوٹرکے دلائل کے دوران بار بار بولنے پر عدالت نے روک دیا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ انکوائری 2018 میں ہوئی، 5 سال بعد کیس کا خیال آیا ہے؟ زبانی کلامی بیان اعترافی بیان نہیں مانا جاسکتا۔