سیاست

فیاض الحسن چوہا ن کی ہاتھ جو ڑ کر عمران خان کی جان چھوڑنے کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہا ن نے پروگرام کے دوران ہاتھ جوڑ کر عمران خان کی جان چھوڑنے کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان کو دیکھیں ، ملک پھنس کر رہ گیاہے ، تباہ و برباد ہو گیاہے ۔

فیاض الحسن نے ڈاکٹر دانش کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران ایک سوال کے جواب میں وہ جذباتی ہو گئے اور زور سے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے نظریات کا پتاہے ،

آپ کے ٹویٹ دیکھتا رہتاہوں، مجھے یہ بھی پتا ہے کہ آپ کس سوچ کے مالک ہیں، آپ کو بھی اور پاکستان کی مقتدرطاقتوں کو کہوں گا کہ پاکستان پھنس گیا ہے ،تباہ و برباد ہو گیاہے ،عمران خان کی جان چھوڑو، عمران خان کی گرفتاری کے علاوہ، عمران خان کی کردار کشی کے علاوہ ، عمران خان کی عزت تار تار کرنے کے علاوہ اور کوئی خواہش ہی نہیں ہے .

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر ڈاکو رانی کی تقریر سنو، کل بھی کی ، تقریر کی ابتداءبھی عمران خان سے ہوتی ہے ، درمیان میں ’تو‘ عمران خان ہو تا ہے ، آخری میں’ اوئے‘ عمران خان ہوتاہے ، اس کی پوری تقریر میں پاکستان کی ترقی کیلئے کوئی بات نہیں ہوتی ، نہ ہی کوئی پالیسی ہے ، صرف بغض عمران خان اور حسد عمران خان نظر آئے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button