مریم نواز کاسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کور ٹ مارشل کا مطالبہ کردیا۔
ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیض حمید نے 2 سال ن لیگ کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا، انہوں نے 4 سال عمران حکومت کی حمایت کر کے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ فیض حمید حاضر سروس تھے تو وہ ان کے خلاف عدالت گئی تھیں، ان کے خلاف عدالت میں ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کرائی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیض حمید اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے گھر گئے، شوکت صدیقی سےکہاکہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینا ہے ضمانت نہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جنرل باجوہ عمران خان کی حمایت کرتے رہے تو عمران خان ان کی تعریفیں کرتے رہے، وہ ریٹائر ہو گئے تو عمران خان ان پر حملہ آور ہوگئے، بزدل کی نشانی ہے کہ جانے والے چیف کا گریبان اور آنے والے کے پاؤں پکڑے۔