کھیل

پی ایس ایل میںآج2میچوں کا فیصلہ ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔
پشاور زلمی کو بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ملتان سلطان کو محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button