سیاست
پاکستان کو مشکلات سے کوئی بھی تنہا نہیں نکال سکتا،خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے کوئی بھی تنہا نہیں نکال سکتا،ملک کو مشکل سے نکالنے میں اہم کردار پارلیمنٹ کا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو زنجیریں پہنائی گئیں اور عمران خان کھیل کا حصہ رہے ہیں،بہت سے لوگ اس کھیل میں عمران خان کے ساتھ حصہ دار ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جواب دینا پڑے گا،کسی کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے،ہوں گے بھی کہ نہیں ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ معلوم نہیں جب یہ کھچڑی پک رہی تھی تب انہیں الیکشن یاد نہیں آیا،پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے عمل کے ذمہ دار عمران خان ہیں،عمران خان ہمارے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر دھرنا دیتے رہے۔