پاکستان

فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی اورفواد چوہدری کے خلا ف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 23/373 تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی،جس کے باعث کینال روڈ بلاک ہوگئی۔

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سب انسپکٹر محمد وسیم کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا ہے جس میں روڈ بلاک کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج ایف آئی آر میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button