سبزی پلاؤ

باسمتی چاول ایک پیالی
آئل دو کھانے کے چمچ
زیرہ (ثابت) ایک چائے کا چمچ
کری پتہ دو عدد
سبز الائچی چار عدد
لونگ چار عدد
پیاز باریک کٹا ہوا ایک عدد
گاجر چوکور کٹی ہوئی ایک عدد
فروزن مٹر ایک پیالی
فروزن مکئی کے دانے 1/3 پیالی
کیثو (ہلکے فرائی کئے ہوئے) ایک پیالی
پانی دو پیالی
پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
بنانے کی ترکیب
چاول دھو کر ٹھنڈے پانی میں بھگودیں.تیل گرم کریں اور دو منٹ کے لئے زیرہ کے بیچ بھون لیں.کری پتہ، الائچی اور لونگ شامل کر کے مزید دو منٹ تک فرائی کریں.پیاز شامل کریں اور ہلکے سنہری کرلیں.گاجریں شامل کریں اور چار منٹ تک پکائیں.چاولوں کا پانی نکال کر انہیں مٹر، مکئی اور کیثو کے ساتھ پین میں ڈالیں اور 5 منٹ کے لئے بھون لیں.پانی اور مصالحے شامل کریں اور 15 منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر رکھیں یہاں تک کہ سارا پانی چاولوں میں جذب ہو جائے8،10- منٹ کے لئے چاولوں کو دم پہ رکھیں