سیاست

اگرعمران خان نے جرم نہیں کیا توعدالت میں پیش ہوں،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ گھڑی چور پولیس کو دیکھتا ہے تو چھپ جاتا ہے ، عمران خان جس دن عدالت میں پیش ہو گا پکڑا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران خان اداروں کیخلاف مہم جوئی کر رہے ہیں، احتساب کا نظام عمران خان کے آگے بے،عمران خان اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،اس شخص کے بارے میں یہی مثال ہے میں نے چوری کی ہے تو میرا کیا کرلوگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جتنی غنڈہ گردی کرتے ہیں اتنی جلدی ان کو ریلیف ملتا ہے، یہ شخص خود کو بچانے کیلئے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا لیتا ہے،اگر عمران خان نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں پیش ہوں ، زمان پارک میں سمجھوتہ ایکسپریس روانگی کیلئے تیار ہے،یہ سمجھوتہ نہیں دراصل این آر او کیلئے منتیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button