پاکستان

عمران خان نے امیدوار میدان میں اتارنے کے لئے منتخب کر لئے ہیں

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔عمران خان نے امیدوار میدان میں اتارنے کے لئے منتخب کر لئے ہیں۔

میاں محمود الرشید کو پی پی 168، میاں اسلم اقبال کو پی پی 170، حماد اظہر کو پی پی 125، مراد راس کو پی پی 160 کے حلقے سے میدان میں اتارا جائے گا۔

یاسر گیلانی کو پی پی 144 شاہدرہ سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ فاروق خان، ملک وقار، منصب اعوان، میاں عباد فاروق، قیصر بٹ،عبدالکریم خان، وسیم قادر، مہر وسیم اور وسیم قادر کو پارٹی ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا جائے گا۔

اس کے علاوہ میاں اکرم عثمان، علی بابا گلہ، یوسف میولدھر، چوہدری یوسف،، علی وڑائچ، حافظ فرحت،ظہیر عباس کھوکھر، ندیم بارابھی انتخابی میدان میں اتریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button