شوبز

پاکستانی اداکار رز احمد آسکر ایوارڈز پیش کریں گے

لاس اینجلس کی 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو منعقد ہوگی

لاہور(شوبز ڈیسک ) پاکستان نژاد برطانوی اداکار رز احمد اور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون آسکر ایوارڈ 2023 کی تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔

لاس اینجلس کے ڈولی تھئیٹر میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو منعقد ہوگی۔پاکستان اور انڈیا کے دونوں فنکار ہالی وڈ اسٹار ڈوین جونسن، ایملی بلنٹ اور مائیکل بی جورڈن و دیگر کے ساتھ یہ کام سرانجام دیں گے۔آسکر ایوارڈز کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ان افراد کی لسٹ جاری کی جو تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔پاکستان کے آسکر انعام یافتہ رز احمد پوری دنیا میں پاکستان کی ایک شناخت بن گئے ہیں اور پچھلے ماہ وہ پہلے پاکستانی اداکار بنے تھے جنہوں نے آسکر کی منتخب افراد کے اعلان میں حصہ لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button