سیاست

ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے تو نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔ ،مریم نواز

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جاچکا اور الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ تنظیمی کنونشن پارٹی کو مزید بہتر اور فعال بنانےکا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں، ہماری قیادت عوام کی کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی۔

انہون نے کہا کہ مشکل حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے تو نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے لیکن ہمیشہ کی طرح شیرہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button