شوبز
شادی کی شروعات میں بہت مشکل وقت گزارا: مادھوری

لاہور(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کی ’دھک دھک گرل‘ مادھوری ڈکشٹ نے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے کے ساتھ شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شادی کے ابتدائی دنوں کو مشکل ترین قرار دے دیا۔
مادھوری ڈکشٹ نے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے کے یوٹیوب چینل پر زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔مادھوری ڈکشٹ نے دوران گفتگو مداحوں کو اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بتایا جب انہیں ہر چیز کا سامنا اکیلے کرنا پڑا، ان کے مطابق وہ وقت بہت مشکل تھا۔