پاکستان میں آکر کھیلنا میرے لیے ایک اچھا تجربہ، ‘ سیم بلنگز
ماڈرن ڈے کرکٹر کو ہر کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے، شاہین شاہ نے متاثر کیا

لاہو ر(سپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8کی ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹر سیم بلنگز نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ آیا ہوں بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں ۔ہر لیگ کے مختلف چیلنجز ہوتے ہیں، ہر ٹیم کے پاس حقیقی پیس بولرز ہیں یہی چیز پی ایس ایل کو دوسری ٹیموں سے مختلف بناتی ہے۔سیم بلنگز انگلینڈ کی جانب سے 3ٹیسٹ ، 28ون ڈے اور 37ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔سیم بلنگز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میرا پہلا فرنچائز ٹورنا منٹ ہے پی ایس ایل ون اور ٹو اسلام آباد کی طرف سے کھیلا، اب لاہور قلندرز نے مجھے ایک بہت اچھا موقع دیا ہے کہ پاکستان آکر کھیلوں، لاہور کے شاندار گرانڈ کے سامنے ہمارے دونوں میچز بڑے اچھے رہے ہیں جو سپورٹ ہمیں مل رہی ہے اس کا جواب نہیں ، مجھییہاں کھیل کر گیم کے بارے میں سیکھنے کا مزید موقع ملے گا۔سیم بلنگز مصروف ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ماڈرن ڈے کرکٹر کو ہر طرح کی کنڈیشنز میں جلد ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔میں گزشتہ نومبر سے کرکٹ کے لیے گھر سے باہر ہوں پہلے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلا پھر میں بگ بیش میں مصروف ہو گیا دبئی میں آئی ایل ٹی ٹونت کے بعد ایک ہفتے کے لیے گھر گیا فیملی کو دیکھا اور تازہ دم ہوا اور پھر پی ایس ایل کے لیے فلائٹ لی اور سیدھا پہلے میچ کے لیے لاہور میں دستیاب ہوا ۔لاہور قلندرز کے بیٹر سیم بلنگز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رئوف ،راشد خان اور فخر زمان جیسے کھلاڑیوں کی ٹیم کا حصہ بننے پر اچھا لگ رہا ہے ۔