پاکستان

امجد شعیب کو اس طرح دیکھ کر مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی جیل کی سلاخوں کے پیچھے وائرل ہونے والی تصویر پر ردعمل دے دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امجد شعیب کو اس طرح دیکھ کر پاکستانی ہونے کے ناطے مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا، عدالت نے ان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کیخلاف مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر دفتری اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے وکیل کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button