شوبز

حریم شاہ کا برہنہ ویڈیوز پرردعمل جاری کرتے ہوئے اس کا الزام دو اپنی قریبی دوستوں پر عائد

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر متنازع شہرت رکھنے والی حریم شاہ نے اپنی لیک ہونے والی برہنہ ویڈیوز پر ردعمل جاری کرتے ہوئے اس کا الزام دو اپنی قریبی دوستوں پر عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کا ویڈیو پیغام ٹک ٹاک پر وائرل ہو رہاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ” میں اپنے تمام لوگوں سے مخاطب ہوں ، جو ویڈیوز آرہی ہیں وہ دراصل صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کی ہیں، یہ دونوں ہی میری دوست تھیں، وہ میرے ساتھ ہی رہتی ہیں اور ان کی پہنچ میرے موبائل تک بھی تھی ، ایک سال پہلے میں نے عائشہ کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی لیکن اس وقت کارروائی نہیں ہوئی، یہ پہلے ہی میری نظروں میں مشکوک تھی، عائشہ نے ویڈیو وائرل کرنے سے پہلے ہی میری دوستوں کو کہنا شروع کر دیا دیا تھا کہ میں حریم کی ویڈیو وائرل کر دوں گی ، میرا کسی تیسرے شخص سے کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی میرا کوئی بوائے فرینڈ ہے ، میری اور بلال کی ویڈیو وائرل کی گئی ۔
حریم نے بتایا کہ ’یہ ویڈیوز کچھ سال قبل کی ہے جو میرے موبائل میں موجود تھی ان میں سے ایک کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جب کہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی لیکن چونکہ اس وقت صندل اور عائشہ میرے ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کرکے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں‘۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button