پاکستان

جاپان سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہنگامی امدادکی بنیاد پرپاکستان کو5 ملین ڈالرکی اضافی معاونت فراہم کرے گا

اسلام آباد (اے پی پی):جاپان سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہنگامی امدادکی بنیاد پرپاکستان کو5 ملین ڈالرکی معاونت فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں منگل کویہاں وزارت اقتصادی امور میں معاہدے پردستخط ہوگئے، اقتصادی امورکے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ینگ یی نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت جاپان فنڈ برائے خوشحال وپائیدارایشیا اور بحرالکاہل کے زیر انتظام پاکستان کو سیلاب سے متعلق ہنگامی امدادی منصوبے)کے لیے دی گئی ہے۔منصوبہ کابنیادی مقصد بنیادی فصلوں کی کاشت کے لیے موسمیاتی لحاظ سے موزوں بیجوں کی فوری فراہمی اور خواتین کوروزگارکے مواقع تک رسائی بڑھانا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک جاپان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تاکاہیرو یاسوئی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ جاپان ایشیائی ترقیاتی بینک کے سب سے بڑے شیئر ہولڈرز میں سے ایک ہے اور پاکستان کو درپیش اہم اقتصادی ترقیاتی منصوبوں اور قدرتی آفات کے چیلنجز کے لیے دو طرفہ تعاون فراہم کرتا رہا ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے حکومت جاپان کی اضافی مالی امداد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی مضبوط ترقیاتی تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ تقریب میں حکومت بلوچستان اور بینک کے درمیان گرانٹ پراجیکٹ کے معاہدے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ساتھ آٹ پٹ ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے گئے۔ چین، پاکستان اور جنوبی کوریا کے لیے بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button