پاکستانسیاست

بھاگ نہیں رہے، جب آرڈر آئے گا شفاف انتخابات کروا دیں گے‘محسن نقوی

کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی ، لاہور میں گنجائش کم ہونے پر گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں ،کارکنوں کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا

لاہور ( این این آئی ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا الیکشن کرا دیں گے، کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی ، لاہور میں گنجائش کم ہونے کے باعث گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اکبر چوک ری ماڈلنگ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ 3 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اکبر چوک فلائی اوور 2 لینز اور 700 میٹر طویل ہوگا، انڈر پاس 2 لینز اور 540 میٹرطویل ہوگا، منصوبے سے فیصل ٹان، جوہرٹان، کوٹ لکھپت اور دیگر ملحقہ آبادیاں مستفید ہوں گی، شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم اس منصوبے کو 90دنوں میں مکمل کریں گے، نوازشریف انٹر چینج پر کنٹونمنٹ سے مل کر انڈر پاس بنا رہے ہیں۔انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا الیکشن کرا دیں گے، شفاف الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود نہیں، اس لیے سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے، عمران خان واپس لاہور آئیں گے تو سکیورتی دوبارہ دینے کے معاملے پر نظر ثانی کریں گے۔نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو بہت مہنگا پڑ رہا تھا، جس کے لیے کوئی اسپانسر نہیں مل رہا تھا، اس شو پر 90 کروڑ روپے لگ رہے تھے اس لئے اس کو کروانے کے حق میں نہیں تھا۔پی ایس ایل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے معاملات طے پا گئے ہیں، بورڈ لائٹیں خرید لے گا، آئندہ کرائے پر لائٹس نہیں لی جائیں گی۔وزیراعلی کا مزد کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کی کل تعداد کے بارے میں معلوم نہیں، لاہور میں گنجائش کم ہونے کے باعث گرفتار رہنماں اور کارکنوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں بھیجا گیا ہے، عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی ہے تو وہ ہمیں بتا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button