بین الاقوامی

اٹلی کشتی حادثہ ، بچ جانے والے 16پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،پاکستانی سفیر

اسلام آباد(این این آئی)اٹلی میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 16پاکستانیوں کی حالت تو خطرے سے باہر ہے
،ان کی واپسی کیلئے اٹلی حکومت کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔ا
ٹلی میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جاوید نے کہا کہ کشتی حادثہ کلابریا میں جس مقام پر ہوا وہ سفارتخانے سے 9 گھنٹے کی مسافت پر ہے، واقعے کی خبر ملنے پر رات ہی کو سفارتخانہ کے عملہ کو جائے وقوع پر بھیجا گیا، حادثے میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حادثے میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے۔کشتی حادثے میں لاپتا 4 پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے، 16پاکستانیوں کا تعلق مالاکنڈ ،حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button