پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے کیس میں میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے پیش ہونے پر اقدام قتل کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست نو مارچ تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
عمران خان نے سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لیتے ہوئے ہائیکورٹ میں دائر کی تھی ، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کیئے گئے کہ عمران خان کے دستخط پٹیشن پر دو جگہوں پر مختلف ہیں، عمران خان نے بائیومیٹرک تصدیق نہیں کروائی، ضمانت قبل از گرفتاری ڈائریکٹ ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟۔