شوبز

کانز فلم فیسٹیول میں 2 پاکستانی فلموں کو نامزدگی مل گئی

کراچی (این این آئی) تنازعات کا شکار پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے بعد کانز فلم فیسٹیول کے جنوری ایڈیشن کیلئے 2فلموں نور اور پہچان کو نامزد کرلیا گیا۔
انسٹاگرام پر کانز فلم فیسٹیول نے اپنے آفیشل اکانٹ سے دنیا بھر سے منتخب کی گئی جنوری کی بہترین فلموں کی فہرست جاری کی۔کانز فلم فیسٹیول کے جنوری ایڈیشن کے لئے جاری ہونے والی نامزدگیوں کی فہرست میں 2 پاکستانی فلمیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
بہترین فلموں کے لئے نامزد ہونے والی فلموں میں ہدایت کار عمر عادل کی صحت کے موضوع پر مبنی فلم نور، جسے صحت کی کیٹیگری میں نامزد کیا ہے جبکہ ہدایت کار محمد احسن کی انسانی حقوق پر مبنی فلم پہچان کو انسانی حقوق کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button