شوبز
چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ سے نامور شاعر عباس تابش ،ڈاکٹر صغری صدف کی سے ملاقات

لاہو ر( این این آئی)چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ سے نامور شاعر عباس تابش اور مشہور و معروف ادیبہ ، شاعرہ ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغری صدف نے سے ملاقات کی، قاسم علی شاہ کو چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل بننے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے اپنے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں زبان وادب، تہذیب وثقافت اور اپنی احسن اقدار کی ترویج وترقی کے لئے مستقبل میں کئے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا کہ میں یہاں ادب وثقافت کی خدمت کرنے کے لئے آیا ہوں،ہم مل جل کر اپنی روایات کو اُجاگر کریں گے۔ قاسم علی شاہ نے ان تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قاسم علی شاہ کے لئے چیئر مین الحمراء بننے پرمبارکباد پیش کی۔