کھیل

پشاور زلمی کے آسٹریلوی کرکٹر پیٹر ہیٹزوگلو نے اردو کے ساتھ پشتو بھی سیکھ لی

لاہو ر( این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8کی ٹیم پشاور زلمی کیکھلاڑی پیٹر ہیٹزوگلو نے اردو اور مقامی زبان بھی سیکھ لی۔
پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر پیٹر ہیٹزوگلو کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں فرنچائز کے ساتھ کام کے تجربے کے ساتھ پاکستان کے لوگوں کی تعریف کرتے دیکھا گیا۔پیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے لوگ بھی بے حد بہت اچھے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر نے پشاور زلمی کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اچھا موقع ہے ایک ہی فرنچائز میں3 انٹرنیشنل کپتان ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔پیٹر نے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کی بیٹنگ کی بھی تعریف اور ساتھ ہی کہا کہ پاکستان میں انہوں نے مقامی زبان پشتو میں حال احوال پوچھنا سیکھ لیا ہے،
یہی نہیں اردو میں سلام کرنا ، سلام کا جواب دینا اور شکریہ ، انشا اللہ جیسے الفاط بھی سیکھے ہیں۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی پیٹر ہیٹزوگلو مجیب الرحمان زردان کی جگہ اسکواڈ میں شامل تھے ، مجیب الرحمان کے واپس آنے کے بعد پیٹر ہیٹزوگلو وطن واپس چلے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button