بین الاقوامی

سعودی ریسٹورنٹ ملازم نے بچے کو دم گھٹنے سے بچا لیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملازم ابتدائی طبی امداد کے کورسز بھی کر رکھے تھے، بچے کی حالت بہتر ہوگئی

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک دل دہلا دینے والے ویڈیو کلپ نے بڑے پیمانے پر ستائش حاصل کی ہے۔
اس ویڈیو میں ا یک کیفے کے ملازم نے فوری امدادی کارروائی کرکے کیک کے ٹکڑے کے باعث دم گھٹنے والے بچے کی جان بچا کر داد سمیٹ لی۔کیفے کے کیمرے سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں بچے کے مشکل لمحات کو دکھایا گیا تھا جب وہ کیک کے ایک ٹکڑے کے باعث دم گھٹنے کا شکار ہوگیا۔ ہوا کا راستہ بند ہو گیا تھا ۔ اس وقت کیفے میں موجود ایک ملازم بچے کی جان بچانے کے لیے بھاگا ۔ویڈیو سے انکشاف ہوا کہ کیفے کے ملازم کے پاس ابتدائی طبی امداد کا تجربہ اور کورسز ہیں۔ اس نے بچے کی حالت کو صحیح طریقے سے دیکھا اور اس کی مدد کی۔سماجی روابط کی ویب گاہوں پر متحرک افراد نے بچے کی جان بچانے کے لیے اس منظر کو بہادری کے طور پر بیان کیا۔ کیفے کے ملازم کا شکریہ ادا کیا، کیفے کی انتظامیہ اس ملازم کو اعزاز سے نوازنے کی بھی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button