سیاست

اگر 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سیاست اور سیاستدان رمضان میں تراویح پڑھیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بیڈ اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے، سپریم کورٹ پر دباو کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، ملک و آئین کے تحفظ کیلئے بیٹھا ہے۔اگر 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سیاست اور سیاستدان رمضان میں تراویح پڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے ملک و آئین کو بچانا ہے یا اپنی سیاست کو، ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ہے۔جرنیل اور ججز کو گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button