سب کھلاڑیوں کےرشتے ہونے کے بعد شادی کرونگا: بابر اعظم
جب بھی سٹیڈیم میں گیند پکڑنے والوں کو دیکھوں تو اپنا بچپن یاد کرتا ہوں، کپتان قومی ٹیم

کراچی (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وہ سب کھلاڑیوں کی شادی کروانے کے بعد شادی کریں گے، بابر اعظم سے رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اورکپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ’ میں نے سوچ لیا ہے اس بار ان سب کی شادی کروانے کے بعد میں خود بھی شادی کرلوں گا‘۔ دوسری جانب بابر نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہ’ میں آج بھی جب اسٹیڈیم میں بال پِکر کو دیکھوں تو شکر ادا کرتا ہوں اوریاد کرتا ہوں کہ ایک دن میں بھی اس مقام پر تھا لیکن اب اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے یہ مقام عطا کیا‘۔بابر نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘انسان کو چاہیے خود پر بھروسہ رکھے کیوں کہ انسان جو ٹھان لے اور سچے دل سے لگن کے ساتھ محنت کرے تو وہ اپنا مقصد ضرور حاصل کرلیتا ہے‘۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ’انسان جتنا نیک نیتی کے ساتھ خود پر بھروسہ کرے گا اس کے لیے راستے اتنے ہی کھلتے جائیں گے‘۔