بالی ووڈ اداکار شریا تلپاڈے کی کیرتی سینن سے معذرت
فلم ’’شہزادہ‘‘ میں کیرتی سینن اور اداکار کارتک آریان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

ممبئی (شو بزڈیسک )بالی ووڈ اداکار شریا تلپاڈے نے اداکارہ کیرتی سینن سے ان کے ہم نام جعلی ٹوئٹر اکائونٹ پر فلم’ ’شہزادہ‘ ‘سے متعلق کمنٹس پر معذرت کر لی۔منگل کو پیش آنے والے اس واقعے میں شریا تلپاڈے کے کسی ہم نام شخص نے کیرتی سینن سے ان کی فلم ’شہزادہ‘ میں پرفارمنس پر ان کی تعریف کی اور لکھا کہ ابھی آپ کی فلم شہزادہ دیکھی اور میرے دوست کارتک آریان نے تو کمال ہی کر دیا۔اس خود ساختہ شریا تلپاڈے نے کیرتی سینن کو دوسری مدھوبالا قرار دیا، جس پر کیرتی جو کہ ٹوئٹر پیغام کو شریا تلپاڈے کا سمجھ رہی تھیں نے اس تعریفی پیغام پر تشکر کا اظہار کیا۔تاہم بعدازاں دونوں اداکاروں کے پرستاروں نے اس کی نشاندہی کی یہ جعلی تھا اور شریا تلپاڈے نہیں تھے۔یاد رہے کہ فلم شہزادہ جس میں کیرتی سینن اور اداکار کارتک آریان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس ماہ کی 17 تاریخ کو ریلیز ہوئی ہے۔ تعریف کرنے والے شخص کے نام کو دیکھ کر کیرتی یہی سمجھیں کہ یہ اداکار شریا تلپاڈے ہیں۔اب اس حوالے سے شریا تلپاڈے نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر سے کہیں گے وہ جعلسازی کرنے والے شخص کے خلاف سخت ایکشن لے جو اپنے بارے میں یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ شریا تلپاڈے ہے۔